ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمار سوامی اور دیوے گوڈا کے خلاف کوئی بھی بیان بازی نہ کرے: سدارامیا

کمار سوامی اور دیوے گوڈا کے خلاف کوئی بھی بیان بازی نہ کرے: سدارامیا

Mon, 08 Jul 2019 11:39:39    S.O. News Service

بنگلورو،7؍جولائی(ایس او نیوز) ریاستی مخلوط حکومت کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی یا سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کے خلاف بیان بازی کرنے سے احتراز کرنے سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے سختی سے ہدایت دی ہے۔ بروز اتوار پارٹی ورکرس کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت، وزیراعلیٰ یا ایچ ڈی دیوے گوڈا کے خلاف کوئی بھی بیان نہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخلوط حکومت کے خلاف ہوئی باتیں اڑانے والوں سے ہوشیار رہیں۔ سدارامیا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وائرل افواہوں پر کان نہ دھریں، قبل ازیں شہرمیں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے والے کانگریس کے9اراکین اسمبلی کو منانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینے والے تمام میرے قریبی ہیں۔ کانگریس کے سینئر قائد ملیکارجن کھرگے کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کے معاملہ میں کئے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ فی الحال وزیراعلیٰ کی کرسی خالی نہیں ہے۔


Share: